اسلام آباد (صباح نیوز) کوئٹہ میں نیا پاکستان ہائوسنگ کے تحت کچلاک میں نئی رہائشی اسکیم کا پی سی ون تیار ہوگیا، وزیراعظم عمران خان آج (پیر کو) اسلام آباد میں قرعہ اندازی کرینگے۔وزیراعظم عمران خان نے 21 اپریل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں نئے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جس میں ذاتی گھر کے خواہش مند سرکاری ملازمین اور مختلف شعبہ زندگی تعلق رکھنے والے 7 ہزار 684 افراد نے فارم جمع کرائے۔کچلاک میں 600 فلیٹس اور 750 گھر بنائے جانے ہیں۔ پی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ جلد رہائشی منصوبے کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائیگا۔