لاہور(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے واضح کیا ہے کہ حکومت گرانا ہمارے لئےبہت آسان ہے ، قوم کو تیار کرنا چاہتے ہیں کہ پھل قوم کی جھولی میں گرے کوئی اور نہ کھائے۔ہم قوم کو اندھے کنویں میں نہیں ڈالنا چاہتے،ی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی ایک، اصل اپوزیشن ہم ہیں، تحریک انصاف اپوزیشن میں ہوتی تو بے نقاب نہیں ہو سکتی تھی، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف تمام کے باب مکمل ہوچکے ہیں، ان جماعتوں کے دن میں جلسے اور رات کو رابطے کئے جاتے ہیں،اب کیا اعتبارکیونکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے وقت تو پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ایک صف میں کھڑے تھے ۔