ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بنچ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آج سے شروع ہونے والے پانچویں ہفتے کیلئے ملتان بنچ میں ایک ڈویژن اور 2 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نظر ثانی شدہ روسٹر کے مطابق ڈویژن اور سنگل بنچ جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ہیں۔