ملتان(سٹاف رپورٹر )حالیہ بارشوں کے سبب محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش روکنے کے لئے سرویلنس تیز کرنے کا حکم دیا ہے اور ملتان سمیت صوبہ بھر کے صحت حکام کو ڈینگی کے حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے سبب کھڑے پانی میں ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش ہوسکتی ہے۔لہذا انسداد ڈینگی ٹیمیں سرویلنس تیز کر دیں۔