• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی فیکٹریاں تجارتی جنگ کے اثرات محسوس کررہی ہیں

لندن: مائیکل پولر ، اینا گراس

جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ کی گونج جاری ہے، دنیا بھر میں فیکٹریاں متعلقہ نقصان سے متاثر ہورہی ہیں۔

جرمنی اور چین میں مینوفیکچرنگ پیداوار حالیہ مہینوں میں کم ہوگئی ہے، جبکہ امریکا میں ترقی کی رفتار میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔جے پی مورگن اور آئی ایچ ایس مارکٹ کی جانب سے شائع کردہ پرچیز مینجرز کے انڈیکس کے مطابق عالمی مینوفیکچرنگ پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے ،جو اکتوبر 2012 سے اب تک کی پہلی کمی ہے۔

بریگژٹ کے حوالے سے برطانیہ پر چھائی بے یقینی کے ساتھ ماہرین اقتصادیات کو دنیا بھر کی معیشتوں کے مقابلے میں مینوفیکچرنگ سرگرمیوں کی رفتار سست روی سے بڑھنے کی توقع ہے۔

اس کا مطلب لندن اسٹاک ایکسچینج میں درج چھوٹے کاروبار والوں کی تنظیم کیلئے آئندہ مشکل وقت ہوسکتا ہے۔ان میں گھریلو مصنوعات سے صنعتوں کے لیے اجزاء اور مصنوعی ذائقے بنانے والوں تک تما م سامان بنانے والی کمپنیاں شامل ہیں۔

پورٹمیرین

اسٹوک ان ٹرینٹ اور لیک ڈسٹرکٹ میں فیکٹریوں میں مخصوص برطانوی برتنوں اور خوشبوئیں بنانے والے پورٹمیرین نے پہلے ہی مشکل اقتصادی حالات میں قابل بھروسہ ہونے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اسپوڈ اور رائل ووریسٹر کے ساتھ ساتھ پورٹمیرین گارڈن کلیکشن سمیت برانڈز نے اپنی بہترین فروخت کی حد ظاہر کی۔

1950 میں شمالی ویلز میں شروع ہونے والی پورٹمیرین نے عالمی رسائی کے ساتھ کاروبار کی تعمیر کی۔جنوبی کوریا جہاں گزشتہ سال اس کی فروخت میں 5 گنا اضافہ ہوا سمیت اب اس کی فروخت بیرون ملک 65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ سال ٹیکس سے قبل منافع 10 فیصد اضافے سے 7.9 ملین پاؤنڈ تھا،جبکہ مسلسل 10 سال 6 فیصد اضافے سے آمدنی 6.89 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔لیکن برآمدی مارکیٹوں میں مسائل درپیش ہونے پر مئی میں منافع خطرے میں پڑ گیا خاص طور پر جنوبی کوریا ، جس سے اسٹاک تقریباََ چوتھائی نیچے چلا گیا۔تاہم پورٹمیرین میں 2019 کے آغاز سے 3.6 فیصد اوپر جانے سےحصص 10.10 پاؤنڈ ہونے سے کمپنی کی قدر 110 ملین پاؤنڈ تک پہنچ گئی۔

اس ہفتے نمبے جس کی مصنوعات میں کٹلری، شیشے کا سامان اور چیز بورڈز شامل ہیں، کی 12 ملین کی ایکوزیشن کے ساتھ کاروباری اداروں نے امریکا میں اپنی موجودگی کو بڑھانے کیلئے عزم کا اظہارکیا۔

مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ گھریلو سامان کے نئے شعبوں میں تنوع پیش کرے گا جو اس کے موجودہ سیلز نیٹ ورک کے ذریعے بیچا جاسکے گا اور گروپ کی آمدنی میں اضافہ کرے گا،اگرچہ خبریں ہیں کہ گزشتہ سال ٹیکس ادائیگی سے قبل نیمبے کو 4.0 ملین ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔

رینولڈ

مانچسٹر کی صنعتی چینز،گیئرز اور کپلنگس بنانے والی رینولڈ جون میں لندن کے مرکزی بورڈ سے جونیئر مارکیٹ میں تبدیل ہوگئی۔

چیف ایگزیکٹو رابرٹ پرسل کو امید ہے کہ اس سے عوامی سطح پر پنےارادوں کا اعلان کئے بغیر گروپ کو مارکیٹ میں حصہ لینے کیلئے چھوٹے، نجی حریفوں کو خریدنے میں مدد ملے گی۔

اس انضمام کے لیے زور دینے میں ایک منطق ہے۔اگرچہ فروخت کے حوالے سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی چین ساز رینولڈ کا مارکیٹ میں حصہ 10 فیصد سے بھی کم ہے۔

تاہم انتظامیہ کو حال ہی میں ایک زیادہ پریشان کن مسئلے کا سامنا کرنا پڑا،مارچ کے آخر تک تین سال میں کمپنی نے تاریخی حساب کتاب کے مسائل کو بے نقاب ہونے کے بعد اس ماہ ہونے والا اپنا سالانہ اجلاس مؤخر کردیا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ اس نے اس کے گیئر یونٹ میں 1.8 ملین پاؤنڈ منافع اور اثاثوں کی قدر میں عمداََ غلط بیانی سے مسئلہ کھڑا ہوا تھا۔گزشتہ سال کے ایڈجسٹ کردہ آپریٹنگ منافع کو 9 لاکھ پاؤنڈ یا کل میزانیہ 5.5 فیصد زیادہ بیان کیا گیا تھا۔

ایک دن میں اس کی قدر کا پانچویں حصےسے زائد اسٹاک سے محروم کرکے سرمایہ کاروں نے اچھا ردعمل نہیں دیا۔سال کے شروع میں 2.25 پوائنٹس کے مقابلے میں اسٹاک اب 13 فیصد کم ہیں، اور اب مارکیٹ میں 4.225 ملین پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

انتظامیہ کھاتوں کی نظرثانی پر کام کررہی ہے اور 30 ستمبر تک شیئر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس کا وعدہ کیا ہے۔

ٹریٹ

1868 میں قائم ہونے والی ٹریٹ کمپنی صارفین کیلئے سامان بنانے والی صنعتوں کیلئے خوشبو اور ذائقے تیار کرتی ہے۔

کمپنی انگلینڈ کے مشرق میں بری اسٹریٹ ایڈمنڈس میں قائم ہے، اسے خاص طور پر سٹرس ذائقے بنانے میں مہارت حاصل ہے، جو مجموعی آمدنی کے 50 فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔حالیہ برسوں میں فوڈز اور مشروبات میں مٹھاس کم کرنے اور اپنی مصنوعات کی صحت مند متبادل کے طور پر مارکیٹنگ کرنےکے اقدام سے اسے فائدہ پہنچا ہے۔

ٹریٹ چائے کے لیے ذائقے بھی فراہم کرتی ہے اور اس کی مصنوعات کی مانگ میں اضافے نے اس کی مستحکم ترقی کو سہارا دیا ہے،اس نے پیداوار کی صلاحیت میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر انتظامیہ کو قائل کیا ہے۔اس کے امریکی گوداموں میں توسیع اس سال مکمل ہوگئی، ٹریٹ چین اور کینیا میں بھی کام کررہی ہے۔

31 مارچ کو سال کے نصف میں 7.5 فیصد اضافے سے 6.56 ملین پاؤنڈ تک آمدنی کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی سے قبل منافع 7 فیصد اضافے سے 9.5 ملین پاؤنڈ ہوگیا۔

کمپنی نے سفیک کاؤنٹی میں 10 ایکڑ ڈیولپمنٹ کیلئے اس سال منصوبہ بندی کی منظوری حاصل کرلی ہے ،جو اس کی 35 ملین پاؤنڈ مالیت کی سرمایہ کاری والی موجودہ 6 سائٹس کو ایک جگہ ملادے گی۔اس کے 2020 کے موسم گرما میں کھولنے کی توقع ہے۔

ٹریٹ میں اس سال حصص 4.5 فیصد اضافےسے 451 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2.265 ملین پاؤنڈ ہے۔

تازہ ترین