• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی نسبت اقلیتیں پاکستان میں زیادہ محفوظ ہیں،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے ممالک کی نسبت غیر مسلم اقلیتیں پاکستان میں زیادہ محفوظ ہیں۔ پاکستان کی ترقی میں غیر مسلموں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ دین اسلام میں غیر مسلموں کی جان، مال کے تحفظ کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی حفاظت کو اپنا آئینی فریضہ سمجھا جاتا ہے ۔ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر منصورہ سے جاری اپنے بیان میں غیر مسلم پاکستانی برادری کو جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہوئےسینیٹر سراج الحق نے کہاکہ عالمی سطح پر اقلیتوں کی حفاظت کے قوانین پر عملد ر آمد نہیں ہورہا۔ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و جبر، اجتماعی قتل عام اور آبادیوں کو جلانے کے واقعات آئے روزکا معمول ہے۔
تازہ ترین