• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان شکست کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں‘پی ٹی آئی

کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے جمعیت کے ملین مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن اور ان کی جماعت کو عوام نے جنرل الیکشن میں مسترد کردیا، جس کا غصہ وہ اب موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کی صورت میں نکال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام اب مزید کسی دھوکے کا شکار نہیں ہوں گے اور نہ ہی حکومت کسی کی بلیک میلنگ میں آئے گی انہوں نے کہا کہ مولانا موصوف کرسی کی بے تابی میں جمہوریت سے نہ کھیلیں انتخابات میں اپنی شکست کا بدلہ جمہوری نظام سے نہ لیں۔ ان اسباب پر غور کریں جن کی وجہ سے آپ الیکشن ہارے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں اسلام آباد کا رخ کرنے والے اکتوبر 99 میں کہاں تھے۔
تازہ ترین