راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی عدم موجودگی کے باعث ملازمین کی تنخواہ جاری نہیں ہوسکی جس کے باعث عید پر ملازمین اور اہلخانہ مشکلات کا شکار نظر آرہے ہیں۔ 1700کے لگ بھگ فیلڈ ملازمین کی تنخواہیں ابھی تک نہیں بنیں۔ لوسر ڈمپنگ سائیٹ کی مشینری درست نہ ہونے کے باعث کوڑے کوسنبھالنا بھی مشکل ہوگیا ہے جس سے عید پرعید آلائشوں کو ٹھکانےلگانے میں بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔