• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سمیت دنیا بھر میں دوستی کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دوستی کے رشتے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

’ورلڈ فرینڈشپ ڈے‘ منانے کا باقاعدہ آغاز 1958ء میں پیراگوائے سے ہوا لیکن بعد میں یہ دن دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر گیا۔

27 اپریل 2011ء کو اقوام ِمتحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو ہر سال باقاعدگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا۔

دوستی انسان کے عزیز ترین رشتوں میں سے ایک ہے اور دنیا میں اصل غریب تو وہ ہے کہ جس کے پاس کوئی مخلص دوست نہیں ہے۔

آج کی تیزرفتار زندگی میں یہ دن یوں بھی کافی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دن دوستوں کو آپس میں مل بیٹھنے کا بہانہ مل جاتا ہے تاکہ اس انمول رشتے کو مزید تقویت دی جاسکے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لوگ اس خوبصورت دن کے موقع پر اپنے دوستوں کو تحفے تحائف اور پیغامات بھیجتے ہیں۔

تازہ ترین