• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: کینسر میں مبتلا خاتون کی مخیر حضرات سے مدد کی اپیل

سکھر(بیور ورپورٹ)سکھر کے علاقے سائٹ ایریا کی رہائشی کینسر کے مرض میں مبتلا خاتون علاج میں امداد کے لئے پریس کلب پہنچ گئی، اس موقع پر مسماۃ رقیہ لغاری نے بتایا کہ وہ تین ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، میرا علاج لاڑکانہ اسپتال سے ہوگا جس پر چھ لاکھ روپے کے اخراجات آرہے ہیں، ہم غریب لوگ ہیں، جس کے باعث اپنا علاج نہیں کراسکتی، مذکورہ خاتون نے حکومت سندھ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کے علاج ومعالجے کیلئے مالی مدد کی جائے۔
تازہ ترین