ٹوکیو ( عر فان صدیقی) پیپلز پارٹی کے دور میں پر ویز مشرف کو گارڈ آف آنر دیکر رخصت کیا گیا تھا لیکن آج پیپلز پارٹی عدالت کے حکم پر مشرف کے ملک چھوڑنے پر حکومت کو طعنے دے رہی ہے جو منافقت کی اعلی مثال ہے یہ بات ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہی ، ملک نور اعوان نے کہا کہ مشرف کا ملک سے باہر جانا عدالتی فیصلے کے سبب ممکن ہوا ہے جبکہ حکومت نے میڈیکل وجوہات کی بنا پر اور عدالتی فیصلے پر مشرف کے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے ، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک جس دو را ہےپر کھڑا ہے اس وقت کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا حکومت کا فیصلہ وقت کی مناسبت سے بہترین ہے ، ملک نورا عوان نےکہا کہ حکومت کا یہ بیان حوصلہ افزا ہے کہ اگر مشرف دیئے ہوئے وقت پر واپس نہیں آئے تو انھیں انٹرپول کے زریعے واپس لایا جائے گا ، لہذا تمام اپوزیشن جماعتوں کو اس مسئلے پر سیاست چمکانے کے بجائے ملک کی ترقی کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے ۔