ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے زیرِ انتظام ملتان سمیت صوبہ بھر میں کل یکم اگست سے7 اگست بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جائے گا، ہفتہ برائے ماں کے دودھ کی افادیت(بریسٹ فیڈنگ ویک)میں روزانہ 2 ہیلتھ سیشن ہونگے،6 ماہ تک کے بچوں کو صرف اور صرف ماں کو اپنادودھ پلانے کی ترغیب دی جائے گی،6 ماہ سے زیادہ بچوں کی ڈور مارکنگ کی جائے گی، ماؤں کو ماں کے دودھ کے ساتھ اضافی خوراک کی افادیت کی تعلیم دی جائے گی،2 سال سے کم عمر بچوں اور ماؤں کی سکریننگ کی جائے گی، غذائی کمی کے شکار بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں مرکز صحت ریفر کیا جائے گا،بچوں کو دودھ پلانے میں مشکلات اورمسائل کی نشاندہی کی جائے گی ۔