• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم بازئی کی وفات سےجماعت عظیم رہنما سے محروم ہوگئی‘مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ(اے پی پی )جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مولوی عبدالرحیم بازئی مرحوم کی رہائش گاہ پرگئے اور مرحوم کے خاندان سے افسوس وہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مولانا امیر زمان، رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور ارکان اسمبلی حاجی نواز کاکڑ،حاجی اصغر ترین و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔مولانا فضل الرحمٰن نے مولوی عبدالرحیم بازئی کے انتقال پر ان کے بیٹوں ،بھائیوں اور جمعیت کے کارکنوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے کٹھن اور مشکل دور میں جمعیت کے پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام، دینی مدارس کے طلباء اور علماء کرام کی خدمت کا فریضہ بخوبی سرانجام دیا ان کی دینی خدمات اور پارلیمانی جدوجہد کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہے ،مولوی عبدالرحیم بازئی کی وفات سے جمعیت ایک عظیم رہنما اور باکردار سیاسی وقبائلی شخصیت سے محروم ہوگئی ،مرحوم کی اشاعت دین کے لئے طویل جدوجہد اور بلوچستان کی سماجی سیاسی اور قبائلی حوالے سے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
تازہ ترین