ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام 14اگست کو ملتان آرٹس کونسل کے اشتراک سے جشن آزادی فیسٹیول ہوگا، اس سلسلے میں انتظامی کمیٹی کا اجلاس سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان کی صدارت میں ہوا،جس میں فوکل پرسن و ڈی ای او سیکنڈری ریاض احمد خان، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ نصرت فردوس چوہدری، ڈپٹی ڈی ای اوز میاں خالد عالم، طارق حبیب فاروق، نزہت پروین، سلطانہ اسلم سمیت انتظامی کمیٹی کے دیگر ارکان شامل تھے۔