کوئٹہ(خ ن)ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین مقامی زکوٰۃ کمیٹی ضلع کوئٹہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سات یوم کے اندر دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، ان کے تحویل میں ریکارڈ ، چیک بک، مہر ، وغیرہ دفتر ضلع زکواۃ کمیٹی کوئٹہ میں آکر جمع کرادیں ۔ اگر ریکارڈ مکمل نہیں ہے تو دفترکے سینئر کلرکس سے مرتب کر ادیں ۔ تاکہ بوقت آڈٹ دقت نہ ہو ۔ واضح رہے کہ چیئرمین صاحبان لوکل زکوٰۃ کمیٹی کی سہ سالہ مدت مکمل ہوچکی ہے۔