• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’فردوس جمال کو ساتھیوں نے جواب دیا، شکر گزار ہوں‘


پاکستانی ڈراموں و فلموں کی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا۔ ان سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔

جنگ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی فلموں کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا کہ مادھوری ڈکشٹ کی بہت بڑی فین ہوں، میرا دل چاہتا ہے کہ ان جیسا ڈانس کروں۔ انہوں نے کہا کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے پاؤں کی دھول بھی نہیں ہوں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ سینئر اداکار ندیم بیگ ہماری انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔ فردوس جمال کو شوبزنس کے ساتھیوں نے جواب دیا، اُن سب ساتھیوں کی شکر گزار ہوں۔

دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بھارت میں میرا بہت خیال رکھا۔ بلاوجہ کی تنقید سے تکلیف ہوتی ہے۔ ہمایوں سعید اور بلال اشرف ایک جیسے ہیں۔

ماہرہ خان نےمزید بتایا کہ میں نے اپنی نئی فلموں میں رقص پر بہت محنت کی ہے۔ بلال اشرف ایک محنتی فن کار ہیں۔ میں باتوں سے زیادہ کام پر دھیان دیتی ہوں۔

تازہ ترین