پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد میں صرف 2 گھنٹوں کے دوران 109 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، کوٹلی، ملتان، چکوال، بھکر، جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور آزاد کشمیر کے علاقوں مظفر آباد اور نکیال میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے، کمیٹی چوک انڈر پاس کو کلیئر کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر علاقوں میں وہاں پر بھی واسا ٹیم موجود ہے۔