پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور کی مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان کو ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا جس کے باعث ذوالقعدہ کے 30دن مکمل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیر 12اگست کو عیدالاضحٰی منانےکا اعلان کردیاگیا۔اس سلسلے میں پشاورکی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس تاریخی مسجد قاسم علی خان میں مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا،جلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ چونکہ صوبہ بھر میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے شہادتیں موصول نہ ھونے کی بناء پر اکمال ثلاثین کرتے ہوئےذولقعدہ کے تیس دن پورے کئے جائیں گے۔