قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری شوگر مل کیس میں سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے بھی تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد سے اس کیس میں نوازشریف سے تفتیش کی اجازت مانگی ہے۔
نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔
اس پر عدالت نے یہ کہہ کر کہ لاہورکے کیس اس عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتے، نیب کی درخواست واپس کر دی ہے۔
اس سے قبل نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف کے بھتیجے یوسف عباس شریف کو اسی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔