• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور بجلی بریک ڈاؤن کے حقائق کا جائزہ لینے کیلئے نیپرا ماہرین کی چار رکنی ٹیم کراچی روانہ ہو گئی۔ نیپرا کی ٹیم کل سے تحقیقات شروع کر دے گی۔


ذرائع کے مطابق ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ نادر علی کھوسو کی سربراہی میں نیپرا کی ٹیم کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی اورحقائق اکٹھے کرے گی۔

نیپرا کی ٹیم کے الیکٹرک کے دفاتر کا دورہ بھی کرے گی اور متعلقہ حکام سے بجلی بریک ڈاؤن اور کرنٹ لگنے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع سے متعلق معلومات حاصل کرے گی۔

کراچی میں تین روز قیام کے بعد نیپرا کی ٹیم حیدرآباد جائے گی اور حیسکو کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں اور بجلی بریک ڈاؤن سے متعلق تفصیلات حاصل کرے گی۔

نیپرا ماہرین کی ٹیم واپسی پر اپنی رپورٹ اتھارٹی کو پیش کرے گی۔

تازہ ترین