• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی،جس میں افغانستان میں امن عمل کی کامیابی کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں افغان امن عمل کے بارے میں باہمی متفقہ مقاصد کے حصول پر اتفاق کیا گیا۔

زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل کے لیے پاکستان کے مخلصانہ تعاون کو سراہا، آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن کے حصول کے لیے کوششیں بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی، ملاقات میں خطے کی صورت حال بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین