• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے مریم نواز اور شہباز شریف ایک پلیٹ فارم پر آئیں ،شیخ رشید

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پہلے مریم نواز اور شہباز شریف خود ایک پلیٹ فارم پر آئیں، میں فضل الرحمن کو استعفیٰ نہیں دوں گا، البتہ بلاول مجھ سے استعفیٰ مانگیں گے تو میں ان کے ہاتھ میں استعفیٰ دوں گا۔ آصف زرداری نے صادق سنجرانی کو اپنا بچہ قرار دیا جسے انہوں نے خود بنایا تھا، بچہ بچ گیا ہے تو اب رو کیوں رہے ہیں۔ مریم نواز آنکھ دکھا کر باپ کو بچانا چاہتی ہیں جبکہ شہباز شریف جی حضوری کرکے اپنے بیٹے حمزہ کو بچانا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شیخ رشید نے کہا کہ بارشوں کے باعث ٹریک متاثر ہونے کی وجہ سے 90 روز کے اندر کراچی میں 5 لاہور میں 2 نئی واشنگ لائز بنائی جائیں گی۔
تازہ ترین