• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت ممبئی سے پونے تک تیز رفتار ہائپر لوپ ٹرین شروع کریگا


کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا نے دارالحکومت ممبئی سے 117؍ کلومیٹر دور پونے کے درمیان تیز ترین ٹرین سروس ’’ہائپر لوپ‘‘ شروع کرنے کی منظوری دی ہے جس پر 70؍ ہزار کروڑ روپے (10؍ ارب ڈالرز) خرچ ہوں گے۔ ہائپر لوپ کے ذریعے مسافر صرف 23؍ منٹ میں ایک شہر سے دوسرے شہر کی مسافت طے کر سکیں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق، ریاستی حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے دوران اس منصوبے کی منظوری دی۔ دونوں شہروں کے درمیان سالانہ ساڑھے 7؍ کروڑ افراد سفر کرتے ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پروجیکٹ کے نتیجے میں ملک میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا ہو جائے گا اور ایک نیا دور شروع ہوگا۔ ہائپر لُوپ دراصل تیز رفتار ٹرین سے بھی زیادہ تیز ہے جو برقی قوت کی مدد سے تقریباً 1200؍ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہے۔

تازہ ترین