• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی :کھائی میں پھنسی گائے کو ریسکیو کرلیا گیا


اٹلی میں ریسکیو اہلکاروں نے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں پھنسی گائے اور اس کے بچے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔

یہ مناظر اٹلی کے شہر Vicenza میں دیکھے گئے جہاں مشکل میں گھری گائے اور اُس کے بچے کو ریسکیو اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے تین سو فٹ گہری کھائی سے نکال کر مرنے سے بچا لیا۔

رپورٹ کے مطابق گائے اور اس کا بچہ چہل قدمی کرتے ہوئے گھائی میں جاگرے تاہم لوگوں نے بروقت ریسکیو اہلکاروں کو بلا لیا اور یوں ریسکیو ٹیم نے دونوں کو کھائی سے نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد لی اور انہیں بحفاظت کھائی سے باہر نکال لیا۔

تازہ ترین