سکھر (بیورو رپورٹ، چوہدری محمد ارشاد) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈال کر کمزور نہیں کیا جا سکتا،مجھ پر ریفرنس بنانے والوں کو شرم آنی چاہیے، میرے نام کوئی بے نامی زمین نکل آئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، اعلیٰ عدلیہ نیب کو بلاجواز ریفرنس قائم کرنے سے روکے، یہ بات درست نہیں کہ ریفرنس دائر کرو، پکڑو اور جیل میں ڈال دو، حاصل بزنجو کے بیان کا مجھے علم نہیں۔