• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری نگر کےحالات 15 روز میں کشیدہ ہوتےدیکھ رہاہوں، شیخ رشید


وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نےکہا ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز میں سری نگرکےحالات کشیدہ ہوتےدیکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ مودی ایک دہشتگرد رہنما ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کو ختم کر کےدہلی کے زیراثرلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی کو ڈونلڈ ٹرمپ نےایکسپوز کیا ہے کہ اس کی بھارت میں زبان کچھ اور امریکا میں کچھ اور ہوتی ہے۔

واضح رہے پاکستان نے بھارتی مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ چند ہفتوں میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے اضافی 38 ہزار پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی اطلاعات سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں خوف اور بے چینی بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں، یاتریوں اور طلباء کو فوری طور پر مقبوضہ کشمیر سے نکلنے، خوراک ذخیرہ کرنے کا کہا گیا ہے جس سے ان خدشات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

19جولائی سے 3 اگست 2019 تک بھارت کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجہ میں 6 شہری شہید اور 48سے زائد زخمی ہو چکے ہیں اور آزاد جموں کشمیر میں شہری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے اور بھارت پر دباﺅ ڈالے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور بھارت کو قائل کرے کہ وہ جنوبی ایشیاءکے امن کے لئے خطرہ بننے کے بجائے اس کا تحفظ کرے۔

تازہ ترین