امریکی ماہر کھلاڑی نے سمندر پر پیراسیلنگ کرتے ہوئے باسکٹ بال کھیلنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
امریکی کھلاڑی نے سمندر پر اُڑان بھرتے ہوئے باسکٹ بال کا ایسا نشانہ لگایا کہ ایک ہی شاٹ میں بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔
زیوس مکلرکن نامی امریکی کھلاڑی نے اس انوکھے کارنامے کے لیے امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر وائلڈ ووڈ کے سمندر کا انتخاب کیا اور پہلی ایک بوٹ سے بیچ سمندر میں پہنچ کر پیراشوٹ کے ذریعے پیراسیلنگ کرتے ہوئے اُڑان بھری اور پھر دوسرے بوٹ میں نصب باسکٹ میں بال ڈال کر نہ صرف اپنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ دیکھنے والوں کوبھی تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔