مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت سے تلخ سوال پوچھ لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے بھارتی حکومت سے استفسار کیا کہ ’کہاں گئی انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت؟‘
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ وادی میں جان بوجھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بھارتی بولر عرفان پٹھان سمیت 100 سے زائد کرکٹرز کو کشمیر چھوڑنے کی ہدایت سے متعلق رپورٹ شیئر کی۔
مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یاتریوں، سیاحوں، مزدوروں،طالب علموں اور کرکٹرز کو وادی سے نکالا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حفاظت یا تحفظ فراہم کرنے کا کوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے،بھارتی حکومت بتائے کہاں گئی انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت؟