اسلام آباد(صالح ظافر) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نہ صرف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرے گا بلکہ دیگر اقدامات بھی کرے گا کیونکہ مسئلہ کشمیر کے متعلق اقوام متحدہ کے موقف کی شکست اور سلامتی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہوگی، ان قراردادوں کو بھارت نے بھی قبول کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ جنونی ہندو شہری کی اس درخواست پر فیصلہ سنانے جا رہی ہے جس میں درخواست کی گئی تھی کہ جموں کو کشمیر سے علیحدہ کیا جائے اور اسے بحیثیت ایک ریاست بھارت میں شامل کیا جائے جبکہ وادی کشمیر کو یونین ٹیریٹری قرار دیدیا جائے۔