• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر جارحیت، بھارت، امریکا ، اسرائیل گٹھ کا نتیجہ ہے، راجہ ناصر عباس

اسلام آباد (جنگ نیوز )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور لائین آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی امریکی اور اسرائیل اور بھارت کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، ڈیل آف سینچری (صدی کی ڈیل) شکل دینے کے امریکی، اسرائیل، بھارتی منصوبہ کو اْمت مسلمہ مسترد کرچکی ہے، پاکستان کو اپنی خارجہ کے نام پر فلسطین کی سرزمین پر غاصبانہ اسرائیل کے قبضے اور مقبوضہ کشمیر پہ ہندوستانی غاصبانہ تسلط کو قانون پالیسی کو بہتر اور متوازن بنا کر اسلامی ممالک کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی اغراض و مقاصد کیلئے مذہبی کاڑد کو استعمال نہ کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں ناصرانِ ولایت کانفرنس کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی تنازعات کا حصہ بننے کے بجائے اسکے حل کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی وصول کرکے غریب عوام کی فلاح و بہود پر خرچ کرنی ہوگی۔ پلی بارگینگ کے نام پر لٹیروں کو چھوٹ دینے کی پاکستانی قوم کبھی اجازت نہیں دیگی۔
تازہ ترین