• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس ترقی یافتہ دور میں سائنس دان حیران کن چیزیں تیارکررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں ایک جاپانی کمپنی نے ایسے ٹائر تیارکیے ہیں جو سڑک کی رگڑ سے بجلی پیدا کریں گے۔ماہرین کے مطابق ٹائر میں ایک چھوٹا ساآلہ نصب کیا گیا ہے جو بجلی کو جمع کرتا رہتا ہے ۔ بجلی بنانے والے جنریٹر میں ربڑ کی دو تہیں لگائی گئی ہیں ،جس کے اندر الیکٹر وڈ لگے ہیں ۔ان میں منفی اور مثبت چارج والی پرتیں موجود ہیں ،جیسے ہی ٹائر سڑک سے رگڑتے ہوئے چلتے ہیں تو وہ ایک قسم کی بر قی قوت پیدا کرتا ہے ۔جسےالیکٹرو اسٹیٹک سٹی کہا جاتا ہے ۔اس طر ح ٹائر رگڑ کی قوت سے بجلی پیدا کرتا ہے ۔اگر چہ اس سے بننے والی بجلی کی مقدار معمولی ہوتی ہے لیکن اس سے کئی چھوٹے آلات کو بآسانی چلایا جاسکتا ہے ۔ان گاڑیوں میں ریڈیو ،ڈیش بورڈ کی روشنیاں اور دیگر سینسر بھی ہوسکتے ہیں ۔اس سے پہلے بھی ٹائروں سے بجلی پیدا کرنے پر کام ہوتا رہا ہے ۔کمپنی نے فی الحال اس منصوبے کی کوئی تفصیل نہیں دی ہے اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ مارکیٹ میں اس کو کب تک پیش کیا جا ئے گا ۔لیکن ابتدا میں ٹائر سے بننے والی بجلی سے اس کے پریشر ناپنے والے سینسر چلانے کا تجربہ کیا جا ئے گا ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بعدازاں پورے نظام کو مزید بہتر بنا کر دیگر آلات کے لیے بھی بجلی کی فراہمی ممکن ہو جائے گی ۔

تازہ ترین
تازہ ترین