• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا


وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پودا لگا کر مون سون کی شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہیں، خیبر پختون خوا میں پانچ سال کے دوران ایک ارب درخت لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی شجر کاری مہم کے معترف ہیں، پہلے مون سون میں تھوڑے درخت لگائے جا سکتے تھے، اب یہ آپشن میسر نہیں ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے ہم سب کو آگے آنا ہوگا، تمام پاکستانیوں کو 18 اگست کو کم سے کم 2 پودے لگانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کے بچوں، نوجوانوں، بزرگ خواتین سب نے کم سے کم 2 پودے لگانے ہیں، تمام نیشنل پارکس کو بہتر بنائیں گے، نئے نیشنل پارکس بھی بنائے جائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگلات میں ساڑھے چھ فیصد اضافہ کیا ہے،کوئی چیز ناممکن نہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بدل سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے اور محکمے 18 اگست کو پودے لگائیں گے اور درخت اگائیں گے۔

تازہ ترین