The media could not be loaded, either because the server or network failed or because the format is not supported.
Captions Settings Dialog
Beginning of dialog window. Escape will cancel and close the window.
پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے رہنما و سماجی شخصیت چوہدری رضی الحسن نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت کی کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام خطے کا امن تباہ کر دے گا، اگر عالمی طاقتوں نے فوری مداخلت نہ کی تو دنیا ایٹمی عالمی جنگ کی طرف جا سکتی ہے۔
انہوں کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کی حالیہ کامیابی کے بعد ہوش کھو بیٹھے ہیں۔