• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے، راولپنڈی بار

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد شہزاد میر نے آزاد کشمیر میں نہتے عوام پر کلسٹر بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آئین میں ترمیم کرکے کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ کشمیر پر بڑھتے ہوئے مظالم اور مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لئے عالمی برادری فوری کردار ادا کرے۔
تازہ ترین