• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فل بیک سہیل عباس نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ کام کرنے کی پیش کش مسترد کردی۔انہیں پی ایچ ایف کے سکریٹری اور دیگر حکام کے ساتھ ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات طے تھی جو نہ ہوسکی اور انہوں نے فون پر معذرت کر لی،تاہم پی ایچ ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ سہیل عباس ہمار ہیرو اور فخر ہیں، وہ جلد ہمارے ساتھ ہوںگے اور کھیل کی ترقی اور اسے مسائل سے نکالنے میں ہماری مدد کرینگے۔
تازہ ترین