• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق اعوان کی یاسین ملک کی اہلیہ سے ملاقات

اسلام آباد(نیوز ایجنسی )وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک سے ملاقات کی اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پرمشعال ملک نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھارت کا حصہ نہیں تھے، آرٹیکل 370کے خاتمے سے بھارت کشمیریوں کو پناہ گزین بنانا چاہتا ہے لیکن پاکستان کو دنیا تک ہماری آواز لیکر جانی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا۔

تازہ ترین