• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ‘‘ پشاور کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کا فیصلہ

پشاور(نامہ نگار)خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام معذور افراد کے فلاح و بہبود کے لئے قائم ’’ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ‘‘ پشاور کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس مقصد کے لئے کمپلکس کے لئے قوانین اور پالیسی مرتب کی جائے گی ۔اس سلسلے میںبنک آف خیبرکے سابق ایم ڈی اور فنانس اینڈ مائیکرو کریڈٹ سپیشلسٹ امجد ارباب کی سربراہی میں 9رکنی کمیٹی قائم کرکے ان سے سفارشات طلب کرلی ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام قائم ’’ سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس ‘‘ پشاور میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے 9 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی امجد ارباب کمیٹی کے چیئرمین جبکہ ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل سپیشلایجوکیشن اسلام آباد خالد نعیم اور صبغت الرحمن کمیٹی کے سینئر ممبران جبکہ یو این ڈی کے کنسلٹنٹ جہانزیب خان پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد رکن صوبائی اسمبلی عائشہ بانو ڈائریکٹر سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس پشاور جاوید یوسف اور سینئر ٹیچر رضوان کمیٹی کے ممبران ہوں گے کمیٹی معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے قوانین اور پالیسی تیار کرنے معذور افراد کے لئے موجودہ خدمات میں یہ بہتری کرنے اس سلسلے میں نجی شعبے کے اشتراک سے اقدامات اٹھانے اور معذور افراد کے لئے کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف تجاویز مرتب کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔
تازہ ترین