ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویژن میں اثاثوں کی تقسیم کیلئے بنائی جانیوالی ڈویژنل ٹرانزیکشن ٹیم کا اجلاس آج کمشنر افتخار علی سہو کی صدارت میں ہوگا، اس ضمن میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل کمشنر، کوارڈنیشن، سی او ایجوکیشن، ڈائرکٹر لوکل فنڈ ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان اور تمام چیف آفیسرز کو اجلاس میں شرکت کیلئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔