پاک بحریہ کی جانب سے مکران کی سمندری حدود میں گوادر کے قریب انٹیلی جنس کی بنیاد پر اینٹی نارکوٹکس آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران تقریباََ 32 ملین ڈالر مالیت کی 1600 کلوگرام حشیش قبضے میںلے لی گئی۔پاک بحریہ نے یہ پیچیدہ آپریشن اینٹی نارکوٹکس فورس کے تعاون، مستقل نگرانی اور اینٹلی جنس کی بنیاد پرکیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لیے منشیات کو اینٹی نار کوٹکس فورس کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
یہ آپریشن پاک بحریہ کا اپنی سمندری حدود کی حفاظت میں سر گرم رہنےکا مظہر ہے۔