• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ٹرین 10اگست سے کراچی کینٹ سے ملتان تک چلانے کافیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے کراچی، روہڑی ، سکھر کے درمیان چلنے والی سندھ ٹرین کو 10 اگست سے کراچی کینٹ سے ملتان تک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ ایکسپر یس صبح 8 بجکر 30 منٹ پر کراچی کینٹ سے روانہ ہوکرڈرگ روڈ، حیدرآباد،نواب شاہ،روہڑی، گھوٹکی، خانپورسٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز رات 12 بجکر 35 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ اسی طرح سندھ ٹرین ملتان سے صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر شجاع آباد، خانپور،گھوٹکی، روہڑی،پڈعیدن، حیدرآباد، لانڈھی سٹاپ کرتی ہوئی رات 11 بجکر 05 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔
تازہ ترین