کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹمز میں عرصہ دراز سے ایک ہی پوسٹ پر کام کرنے والے سات انسپکٹرز کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کسٹمز کے سینئر ترین سات انسپکٹرز جو عرصہ دراز سے ترقی کے منتظر تھے گزشتہ روز ان کی قسمت جاگ گئی فیڈرل بورڈ آف ریوینو کی پروموشن کمیٹی نے کوئٹہ کسٹمز کے سات انسپکٹرز یونس عطا ٗ محمد آصف زمان ٗ مخدوم اسلم ٗ ارشد زبیر ٗ سلیم شاہ آغا ٗ طارق سلطان ٗ فیصل صدیق اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد مرزاکو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی ہے ۔