• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل ضروری ہے: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ عالمی امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد ضروری ہے۔

ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے آفس سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ تنازع کے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر 5 اگست کو ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ٹیلی فونک گفتگو میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔

مہاتیر محمد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا اس معاملے میں چاہتا ہے کہ فریقین اس مسئلے پر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی پاسداری کریں تاکہ عالمی امن کو برقرار رکھا جا سکے۔

ملائیشین وزیر اعظم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تبدیلیوں پر تشویش ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملائیشیا یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی اس دیرینہ تنازع کے پرامن حل کا راستہ ہیں۔

تازہ ترین