قومی احتساب بیورو (نیب ) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کو نیب لاہور آفس میں الگ کمرے میں رکھا جائے گا، اُن کےلئے دفتر میں قائم ڈے کیئر سینٹر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔
نیب حکام نے ویمن پولیس کو فوری طور پر نیب لاہور طلب کرلیا ہے، جو مریم نواز کی سیکیورٹی پر مامور ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق نیب حکام نے مریم نواز کی سیکیورٹی سے متعلق پولیس سے مشاورت کی تھی اور انہیں جیل بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر فیصلہ ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز سے خواتین اہلکاروں کی موجودگی میں تفتیش کی جائے گی اور انہیں کل صبح نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔