انڈین ویلز(جنگ نیو) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے بی این پی پیری باس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ خواتین سنگلز کا ٹائٹل بیلا روس کی وکٹوریا آزارینکا کےنام رہا۔سرینا ولیمز فائنل میں ہمت ہار گئیں۔ بی این پی پیری باس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈا کے مائلوس راؤنک کوہراکر فائنل جیتا۔ان کی جیت کا اسکور 0-6 اور2-6ر ہا۔ فتح کے بعدنوواک جوکووچ نے کہا کہ وہ بھرپور فارم میں ہیں اور آئندہ ایونٹس میں بھی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کا مزید بہتر بنائینگے۔دریں خواتین سنگلز کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا مدمقابل ہوئیں۔ جس میں وکٹوریا آزارینکا نے جارحانہ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کو 4-6 اور4-6 سے قابو کیا۔ اس سے قبل وکٹوریا آزارینکا نے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکوا کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کےلئے کوالیفائی کیا تھا۔ وکٹوریا آزارینکا نے ٹورنامنٹ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرینا ولیمز مشکل حریف تھیں اور ان کیخلاف کھیلنا بہت مشکل تھا ۔ فائنل میں ان کیخلاف کامیابی حاصل کرنے پر بہت خوش ہوں۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھوں گی۔