• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ سعید کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ محمد سعید کیس کی سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔گزشتہ روز جماعۃالدعوۃ کے سربراہ کو گجرات کی اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا جانا تھا تاہم جج شبیرحسین کے چھٹی پر ہونے کی وجہ سے انہیں گوجرانوالہ کی عدالت اے ٹی سی 2 میں جج ظفر اقبال کے سامنے پیش کیا گیا۔سی ٹی ڈی کی طرف سے پیش کردہ چالان میں حافظ سعید پر الزام لگایا گیا ہے کہ 12 سال قبل ملکوال میں7مرلہ کی مسجد معاذ بن جبل وقف کی گئی تھی جس کے وہ ٹرسٹی ہیں،اسی الزام کی بنیاد پران کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین