• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈرتجارت کیلئے کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم

پشاور(نیوزڈیسک)افغان قو نصلیٹ پشاورمیں تعینات افغان قونصلر جنرل ہاشم نیازی کی سربراہی میںگزشتہ روزقونصلیٹ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںپاک افغان تجارتی وفدکے علاوہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیض محمد فیضی اور سابق سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی نے اجلاس میں شرکت کی ۔افغان قونصلر جنرل ہاشم نیازی اور افغان ٹریڈ کمشنر حمید فاضل خیل نے پاکستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر طورخم کوباہمی تجارت کیلئے24گھنٹے کھولنے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا۔ اس موقع پر افغان قونصلر جنرل ہاشم نیازی نے حکومت پاکستان کی جانب سے فریش فروٹ پر برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے تجارت کیلئے نقصان دہ قراردیاہے ۔انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فریش فروٹ کی 35%ڈیوٹی اضافہ پر نظر ثانی کرے اور لوکل ویلیوایشن کے مطابق افغانستان سے آئے ہوئے مالوں پر قیمت کا تعین کیا جائے ناکہ کراچی ویلیوایشن کی رولنگ کو بنیاد بنایا جائے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو اسمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الحق سرحدی جوکہ فرنٹیئر کسٹمزا یجنٹس گروپ کے صدر اورپاک افغان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اینڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدربھی ہیں نے کہا کہ پاک افغان تجارت 2.5بلین سے کم ہوکر ایک بلین سے بھی کم ہوکر رہ گئی ہے ۔
تازہ ترین