راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں اقلیتی برادری کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر بار سید تنویر سہیل شاہ‘ جنرل سیکرٹری محمد شہزاد میر اور اقلیتی رہنما جبران مسیح گل نے خیر سگالی کا کیک کاٹا۔ بار عہدیداران نے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو نہ صرف مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ انہی کی نمائندگی کرتا ہے۔ قائداعظم نے کہا تھا تمام مذاہب مسالک سے تعلق رکھنے والے سب پاکستانی ہیں جبکہ نام نہاد سیکولر ملک بھارت میں سکھ اور مسیحی برادری کی عبادتگاہوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔