اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی مظالم اورکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کو بھارتی ریاست قرار دینےکیخلاف آج9 اگست جمعہ کو آبپارہ سے انڈین سفارت خانے تک احتجاجی مارچ کا کیا جائیگا ، احتجاجی مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کر یں گے جبکہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم بھی مارچ کے شر کاءسے خطاب کریں گے ،احتجاجی مارچ میں راولپنڈی ، اسلام آباد سے ہزاروں افرد شر یک ہونگے ۔