سابق وزیر قانون پنجاب اور مسلم لیگ نون کے گرفتار رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی لاہور کی عدالت میں پیشی کے دوران ملنے کے لیے آنے والے ان کے داماد کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے رانا ثناء اللّٰہ کے داماد شہر یار کو 3 سال پرانے قتل کے کیس میں احتساب عدالت لاہور کے احاطے سے گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات کیس کی لاہور کی انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی ویڈیو پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے دیگر ملزمان کو بھی وکیل کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کر دی۔