• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کا جوڈیشل ریمانڈ 16 اگست تک منظور


احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا 16 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کا 16 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اُنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دےدیا۔

تفتیشی افسر  نے استدعا کی کہ فریال تالپور سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، عدالت ملزمہ فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجے۔

دوسری جانب فریال تالپور کے وکیل فاروق نائیک نے اعتراض کیا کہ جب تفتیش کی ہی نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ تفتیش مکمل ہوگئی؟

فاروق نائیک نے استدعا کی کہ 16 اگست کو آصف زرداری کے ساتھ فریال تالپورکو پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ فریال تالپور کا شوگر لیول ہائی ہو گیا تھا جس کے بعد اُنہیں اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین